۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
لاہور میں انقلاب اسلامی ایران کے سلسلے میں 3 روزہ فلم فیسٹیول کا آغاز

حوزہ/ انقلاب اسلامی ایران کی 42 ویں سالگرہ کے موقع پر خانہ فرہنگ قونصلیٹ جمہوری اسلامی ایران لاہور میں 3 روزہ فلم فیسٹیول کا آغاز کیا گیا۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انقلاب اسلامی ایران کی 42 ویں سالگرہ کے موقع پر خانہ فرہنگ قونصلیٹ جمہوری اسلامی ایران لاہور میں 3 روزہ فلم فیسٹیول کا آغاز کیا گیا۔ فیسٹیول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قونصل جنرل ایران لاہور محمد رضا ناظری نے بتایا کہ ہم پاکستان کے مختلف شہروں میں ثقافتی خدمات انجام دے رہے ہیں اور کرونا کے پیش نظر احتیاط سے کام لے رہے ہیں۔

معروف فلمساز سید نور نے کہا کہ مجھے فلم فیسٹیول کے سلسلے میں کئی مرتبہ ایران جانا ہوا ہے، گزشتہ سال ہمارا پروگرام تھا کہ ایران و پاکستان کے مابین مشترکہ فلم بنائی جائے لیکن کرونا کی وجہ سے ممکن نہیں ہو سکا۔

انہوں نے کہا کہ جب بھی موقع ملا مشترکہ فلم سازی اور فیسٹیول پر بھرپور کام کریں گے۔ خانہ فرہنگ قونصلیٹ ایران لاہور کے ڈائریکٹر جنرل جعفر روناس نے انقلاب ایران کے حوالے سے بات کی اور آنیوالے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ ایرانی فلمز پر مشتمل یہ فیسٹیول تین روز تک جاری رہے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .